سٹی پولیس گوجرہ کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں

گوجرہ(نامہ نگار)تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں۔ملزم کو گرفتارکر کے بھاری مقدارمیں شراب برآمدکر لی۔ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کی منشیات فروشوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ مہر سرفرازاحمد کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کر تے ہو ئے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر ریلوے پھاٹک کے قریب چھاپہ مار کر منشیات فروش اقبال مسیح سکنہ کرسچن کالونی گوجرہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے105پونڈے شراب برآمد کر لی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔مقامی وسماجی حلقوں نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت اور وسیع پیمانے پر کارروائی کر نے کا مطالبہ کیاہے۔تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچایا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں