تیز رفتار موٹرسائیکل کھمبے سے جا ٹکرایا’ 1نوجوان جاںب حق’ دوسرا شدید زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چک جھمرہ کے علاقہ سانگلہ روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے سے ایک نوجوان جاں بحق’ ساتھی بری طرح زخمی ہو گیا، ریسکیو1122 نے نعش پولیس کے حوالے کر کے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چک نمبر 66 رب مدوآنہ کا رہائشی 32سالہ شاہد اقبال اپنے عزیز 23سالہ علی حمزہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر چک جھمرہ کے علاقہ سانگلہ ہل روڈ پر جا رہے تھے۔ تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو کر بجلی کے پول سے ٹکرانے سے دونوں بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچی تو شاہد اقبال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔ تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ جبکہ ریسکیو1122 نے زخمی علی حمزہ کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں