بھٹوں پر کام کرنیوالے بچوں کوسکولوں میں داخل کرانیکا حکم

لاہور( بیو روچیف )پنجاب حکومت کا مزدور بچوں کے لیے بڑا تعلیمی اقدام,ورکشاپس، ہوٹلز اور بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی بچے کو مزدوری میں ملوث نہ کیا جائے اور ضلعی انتظامیہ کو ان محنت کش اور محروم بچوں کی نشاندہی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم کے مطابق شناخت شدہ بچوں کو باقاعدہ طور پر اسکولوں میں داخل کیا جائے گا، اور اگر ان کی عمر زیادہ ہے تو انہیں شام کی کلاسز میں داخلہ دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ بچوں کی نگرانی اور ان کی باقاعدہ حاضری یقینی بنانے کے لیے مثر میکانزم تیار کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ان احکامات پر مکمل عملدرآمد کے لیے اسکول سربراہان، ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کو بھی خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں