لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور بقا قائداعظم کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے سے ہی ممکن ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح کی 77ویں برسی پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ قائداعظم کا کردار صداقت،دیانت اور بے خوف قیادت کی روشن مثال ہے ، قائد اعظم کے افکار ایمان، اتحاد اور تنظیم کے بغیرمنزل حاصل نہیں ہو سکتی، قائد اعظم کی طرح ذات سے اوپر اٹھ کر پاکستان کی تعمیر اور حفاظت کرنی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان کو قائد اعظم کی فکر کے مطابق انصاف، رواداری اور ترقی کی منزل کی طرف لے جارہے ہیں، قائداعظم کی فکرچراغِ راہ اور اصول ہماری حصول منزل کے ضامن ہیں، اللہ تعالی ہمیں قائد اعظم کے خواب کو تعبیر دینے کی توفیق عطا فرمائے۔




