روس میں7.4شدت کا زلزلہ’سونامی کی وارننگ

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے علاقے کمچاتکا میں ایک بار پھر زور دار زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کیمطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی،جس کی گہرائی 39 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ کے بعد روس کے مشرقی ساحلوں میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ اس سے قبل اس علاقے میں 8.8 شدت کا زلزلے آیا تھا،جو اب تک ریکارڈ کیا گیا چھٹا سب سے طاقتور زلزلہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں