پاکستان میں AIپر مبنی ڈرائیونگ ٹیسٹ کار تیار

لاہور (بیوروچیف) پاکستان نے پہلی بار مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ڈرائیونگ ٹیسٹ کار تیار کرلی۔پنجاب میں اب ڈرائیونگ ٹیسٹ کے دوران خودکار نظام کے تحت یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ آپ ٹیسٹ میں پاس ہیں یا فیل ہوئے ہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر نے جدید گاڑی متعارف کراتے ہوئے بتایا کہ یہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے عمل میں شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے جدید کیمروں، سینسرز اور بائیو میٹرک سسٹم سے لیس ہے۔ کار میں ایک اندرونی چہرے کی شناخت کرنے والا کیمرہ، چار بیرونی کیمرے، اور فنگر پرنٹ کی تصدیق کے لیے ایک بائیو میٹرک مشین ہے۔انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں داخل ہونے پر، امیدواروں کو ٹیسٹ سے متعلق خودکار ہدایات موصول ہوں گی۔ اس سسٹم میں الٹی گنتی کا ٹائمر، ہینڈ بریک اور سیٹ بیلٹ کنفیگریشن چیک، اور اے آئی سے چلنے والی خصوصیت بھی شامل ہے جو ریورس گیئر کو ایک سے زیادہ مرتبہ استعمال کرنے پر امیدواروں کو خود بخود ناکام ہو جاتا ہے۔ٹیسٹ کے نتائج ایک خودکار نظام کے ذریعے فوری طور پر اپ لوڈ کیے جائیں گے، جس سے انسانی غلطی یا تعصب کے امکانات کم ہوں گے۔حکام کو امید ہے کہ یہ اسمارٹ گاڑی ناصرف شفافیت لائے گی بلکہ ڈرائیونگ لائسنس کی جانچ کے نظام میں عوام کا اعتماد بھی بڑھائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں