پی آئی اے کا کینیڈا کے لیے فلائٹ آپریشن معطل

لاہور (بیوروچیف) پی آئی اے کا کینیڈا کے لیے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔قومی ایئرلائنز کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا رواں ماہ پاکستان سے کینیڈا کے لیے اپنے فضائی آپریشن کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہ، یہ اقدام بحر الکاہل کو پار کرنے والے خصوصی بوئینگ 777لانگ رینج طیاروں کی ضروری میٹیننس کیلئے اٹھایا گیا ہ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ طیارے بغیر رکے 17گھنٹے مسلسل پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دونوں لانگ رینج طیاروں کو تین ہفتوں کے لیے تکنیکی معائنے اور پرزہ جات کی تبدیلی کے عمل سے گزارا جائے گا جوکہ ہر دس سال بعد ناگزیر ہوتا ہیپی آئی ایترجمان نے بتایا کہ اِس وقت طیاروں کی مرمت کا مقصد آنے والے مہینے میں متوقع مسافروں کے رش سے پہلے اپنے طیاروں کو مکمل طور پر تیار کرنا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ائی اے اپنے مسافروں کو ہونے والی زحمت کیلئے معذرت خواہ ہے تاہم مسافروں کی حفاظت اور طیاروں کی مکمل فٹنس ہے اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں