موٹر سا ئیکلوں میں تصادم’باپ بیٹا جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) کھیکھا بنگلہ روڈ پر چک نمبر349گ ب کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں باپ اور بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ خاتون سمیت4افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں35سالہ عمران ولد سبحان اور اس کا4سالہ بیٹا ثقلین ولد عمران شامل ہیں، جبکہ اسکی اہلیہ مختاراں بی بی زوجہ عمران (عمر 30 سال) شدید زخمی ہو گئی دیگر زخمیوں میں 17 سالہ احمد ولد منظور، 17 سالہ افضل ولد سرور اور 16 سالہ حسنین ولد منظور شامل ہیں۔ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا۔ جانبحق افراد کا تعلق چک نمبر 302 گ ب بھٹی چک جبکہ زخمی افراد کا تعلق چک نمبر 349 گ ب سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں