پاکستان نے عمان کوہرا دیا

دبئی (سپورٹس نیوز) ٹی 20ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کو 93رنز سے شکست دے دی اور فتح سے ایونٹ کا آغاز کردیا۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں عمان ٹیم 161رنز کے ہدف کے تعاقب میں 67 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، یوں پاکستان نے میچ 93رنز سے جیت لیا۔عمان کے حماد مرزا 27 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، عامر کلیم 13 اور شکیل احمد 10 رنز بناسکے، باقی کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکا۔ پاکستان کے فہیم اشرف، سفیان مقیم، صائم ایوب نے 2، 2جبکہ ابرار احمد، محمد نواز اور شاہین آفریدی نے 1، 1وکٹ اپنے نام کی۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 7وکٹ پر 160رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے محمد حارث نے 66، صاحبزادہ فرحان 29، محمد نواز 19 نمایاں اسکورر رہے جبکہ فخر زمان نے 23 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔دیگر کھلاڑیوں میں حسن نواز 9، فہیم اشرف 8، صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا صفر پر میدان چھوڑ گئے۔عمان کے بولر شاہ فیصل اور عامر کلیم نے 3، 3 وکٹ اپنے نام کیں جبکہ ایک کھلاڑی کو محمد ندیم نے آئوٹ کیا۔ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سلما ن علی آغا نے کہا کہ پچ بڑے اسکور کے لیے ساز گار ہے۔ پہلے بیٹنگ کا فیصلہ پچ کی صورتحال دیکھنے کے بعد کیا ہے جبکہ حتمی 11کھلاڑیوں میں اسپنر اور آل رائونڈرز شامل کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں