تجاوزات میں ملوث 24دکانداروں کے چالان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں تجاوزات کی چیکنگ کے لیے ایف ڈی اے کی ٹیمیں سرگرم عمل ہے اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے گلبرگ کے علاقہ میں تجاوزات میں ملوث 24 دکانداروں کے چالان کر کے سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دیئے ہیں. تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون جنید حسن منج کی زیر نگرانی اسٹیٹ افیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں متحرک ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم کے انسپکٹر اسلم انصاری نے اناسی روڈ پر گلبرگ بغدادی پارک کے قریب انسپیکشن کی تو 24 دکانداروں نے سڑکوں پر کاروبار سامان رکھ کر راستوں کو بلاک کر رکھا تھا، انہیں متعدد بار وارننگ جاری کی گئی لیکن تجاوزات سے باز نہ آنے پر ان کے خلاف چالان کر کے سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دیے ہیں ان دکانداروں میں گیس فلنگ، رینٹ اے کار گولیاں ٹافیاں فروش و دیگر کاروبار کرنے والے شامل تھے جنہوں نے سڑکوں، سرکاری جگہوں اور عوامی راستوں پر اپنے سائن بورڈز، کانٹرز اور دیگر سامان رکھا ہوا تھا جس کے باعث عوام کو گزرے میں دقت اور ٹریفک کی روانی کے لیے مشکلات درپیش تھیں۔ دکانداروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ائندہ اپنی دکان کی حدود میں کاروبار کریں سڑکوں کو بلاک کرنے کی صورت میں نہ صرف ان کے مزید چالان کئے جائیں گے بلکہ ان کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج ہو سکتے ہیں۔ جن دکانداروں کے چالان کئے گئے ہیں انہیں سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت سے سمن جاری ہوں گے اور عدالت حاضر نہ ہونے کی صورت میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں