فیسکو ڈویژن سدھار کرپشن کا گڑھ بن گیا ،شہری پریشان

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) فیسکو سب ڈویژن سدھار کرپشن کا گڑھ، شہری پریشان حال، فیسکو سب ڈویژن سدھار میں کرپشن اور سست روی نے شہریوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ میرٹ پر کسی بھی کام کو نمٹانے کے بجائے عملہ جان بوجھ کر تاخیر کرتا ہے اور دفاتر کے چکر لگوائے جاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نئے میٹر لگوانے کے لیے شہریوں کو درخواستوں کے بعد بھی کئی کئی دن دفاتر کے دھکے کھانے پڑتے ہیں، لیکن متعلقہ عملہ سروے کرنے میں لیت و لعل سے کام لیتا ہے۔ اگر کسی طرح سروے مکمل بھی کر لیا جائے تو میرٹ پر کیے گئے کام پر اعتراضات لگا کر کارروائی کو مزید تاخیر کا شکار کر دیا جاتا ہے تاکہ درخواست گزار مجبور ہو کر عملے کی جیب گرم کرے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈیمانڈ نوٹس بنانے جیسے معمولی کام کے لیے بھی انہیں بارہا دفتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔ دفتر میں فائلوں کے ڈھیر لگے ہیں اور تب تک کوئی کام مکمل نہیں ہوتا جب تک رشوت نہ دی جائے۔ شہریوں کے مطابق فیسکو سب ڈویژن سدھار کی ناقص کارکردگی زبان زد عام ہے اور یہاں کے عملے کی روش سے علاقے کے رہائشی سخت مشکلات کا شکار ہیں۔رانا محمد فہد، بشارت علی، زاہد محمود، محمد راشد، ندیم ٹھٹہ، بابر علی سمیت متعدد شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فیسکو سب ڈویژن سدھار میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ عام آدمی کے مسائل حل ہوں اور میرٹ پر کام کی راہ ہموار ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں