SHOگلبرگ عدیل اکرم کی بڑی کارروائی،چار شراب فروش گرفتار

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر ) گلبرگ پولیس کی بڑی کارروائی ،چارشراب فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی ۔ ایس ایچ او تھانہ گلبرگ سب انسپکٹر عدیل اکرم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر شراب فروش ملزمان کاشف، جبران، وقاس اور عامر کو گرفتارکیا اوران کے قبضہ سے111لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے بیک ٹریک سورسز کے بارے تفتیش شروع کر دی۔پکڑے گئے ملزمان فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں شروب فروخت کرتے تھے ۔سٹی پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ شراب فروشوں ، سپلائرزاور سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں