سرگودھا(بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ڈویژنل پبلک سکول لاہور روڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا، بچوں کی تعلیمی استعداد کا جائزہ لیا اور ان سے نصاب سے متعلق سوالات بھی کیے۔ کمشنر نے سکول میں فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور نہم جماعت میں نمایاں نمبر حاصل کرنے والے طلبہ سے ملاقات کر کے انہیں شاباش دی۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ میٹرک میں مزید محنت کر کے کامیابی حاصل کریں۔ کمشنر نے کہا کہ ڈی پی ایس کے طلبہ تعلیمی معیار کے اعتبار سے کسی بھی سرکاری یا نجی اسکول کے طلبہ سے کم نہیں، آپ کا مقابلہ دوسرے اداروں سے ہے، اس لیے سب کو ٹف ٹائم دیں۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے طلبہ پر زور دیا کہ اپنی توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں، پڑھائی کو سنجیدگی سے لیں اور موبائل فون کا مثبت استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ رٹا لگانے کے بجائے عملی زندگی کے مسائل کو سمجھیں اور ان کے حل کے لیے تعلیم حاصل کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو بھی چاہیے کہ وہ اسکولوں کے دورے کریں




