لاہور ( بیو رو چیف محکمہ معدنیات نے پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے قرضہ کی سکیم متعارف کرا دی ہے۔اس سکیم کے تحت پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کو بلا سود پانچ کروڑ روپے تک کے قرضے دئیے جائیں گے۔یہ قرضے سرمایہ کاری کرنے والے اور نئے خواہشمند افراد کو دئیے جائیں گے، یہ سکیم پانچ ارب روپے پر مشتمل ہوگی۔چوہتر افراد نے یہ قرض حاصل کرنے کے لیے رجسٹر یشن بھی کرا لی ہے۔




