16ستمبرسے بارشوں کا امکان

لاہور (بیوروچیف) پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کا الرٹ جاری کر یا۔ پی ڈی ایم اے نے 16سے 19ستمبر تک دریاں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ، پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ مون سون بارشوں کے باعث ندی نالے میں طغیانی کا خدشہ ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر کمشنر ز ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران الرٹ ہیں۔ شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کر یں،دریاں کے اطراف اکٹھے ہونے اور سیرو تفریح سے گریز کریں۔ آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں،ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں