مضرصحت دہی بھلے کھانے سے2افرادجاں بحق

لاہور (بیوروچیف) ہنجروال میں مضرصحت دہی بھلے کھانے سے2افرادجاں بحق،1کی حالت تشویشناک, تینوں افراد نے ایک ہی جگہ سے دہی بھلے کھائے تھے۔ پویس کے مطابق تینوں افراد کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، دوران علاج دو افراد جانبر نہ ہوسکے ۔جاں بحق ہونیوالوں میں56سالہ محمداشرف اور30سالہ محمدسجادشامل ہے، 24سالہ علی شیر کی طبیعت ناساز ،ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہے۔جاں بحق دونوں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا، جاں بحق افراد کے پوسٹمارٹم کے بعدقانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں