راجہ ریاض کی پارٹی اور حلقہ میں مخالفت،ن لیگ کا ضمنی الیکشن میںNA104کو اوپن رکھنے کا فیصلہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کا ضمنی الیکشن میں این اے104 کو اوپن رکھنے کا فیصلہ’ راجہ ریاض کی پارٹی کے اندر اور حلقہ میں بہت زیادہ مخالفت کے باعث مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ضمنی الیکشن میں این اے104 کو اوپن رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کروائے گئے سروے میں بھی راجہ ریاض احمد انتہائی کمزور امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں پارٹی قیادت کو اس حوالے سے تشویش ہے کہ اگر راجہ ریاض احمد کو ٹکٹ دیا گیا تو پارٹی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچے گا، دوسری طرف وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر رانا احسان افضل اور سابق سیکرٹری چناب کلب مہر عبدالرئوف این اے 104 کیلئے بہترین امیدوار ہیں اور ان کا حلقہ کے عوام میں کافی اثرورسوخ ہے اور بہت بڑا ووٹ بینک ہے۔ سروے کے دوران حلقہ این اے104 کے عوام کی اکثریت نے ان دونوں امیدوار کے حق میں رائے دی ہے مگر راجہ ریاض احمد کے بار بار پارٹیاں بدلنے کے باعث حلقہ کے عوام ان سے سخت نالاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں