لاثانی گارڈن کے مسائل حل کرنے کیلئے سوسائٹی کا مکمل ساتھ دینگے،بیرسٹر راجہ دانیال

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) لاثانی گارڈن ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداران صدر اشفاق چشتی’ جنرل سیکرٹری شیخ عمر سلطان’ سینئر نائب صدر حاجی امتیاز’ نائب صدر شیخ محمد فیصل’ سیکرٹری اطلاعات شیخ معظم فضل’ جوائنٹ سیکرٹری رانا اعجاز’ فنانس سیکرٹری فرخ نوید نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا’ مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) این اے 104 کے ٹکٹ ہولڈر بیرسٹر راجہ دانیال احمد نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا’ حلف برداری کی تقریب میںلاثانی گارڈن کے رہائشی SSP چوہدری آصف صدیق’ تاجر رہنما شیخ یوسف گچھا’ ڈاکٹر محمود یوسف’ حاجی لعل حمید’ چیف الیکشن کمشنر احمد متین’ معروف روحانی شخصیت سعید احمد عسکری’ میاں عمران’ شیخ آصف’ راجہ امیر حمزہ’ سابق چیئرمین رانا شبیر منج’ اعجاز احمد بندیشہ’ زاہد مجید’ رانا آصف ارشد کے علاوہ لاثانی گارڈن کے رہائشیوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی’ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمانان خصوصی مسلم لیگ (ن) این اے 104 کے ٹکٹ ہولڈر بیرسٹر راجہ دانیال احمد ‘ SSP چوہدری آصف صدیق’ شیخ یوسف گچھا’ ڈاکٹر محمود یوسف’ حاجی لعل حمید و دیگر مقررین نے کہا کہ لاثانی گارڈن ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب صدر اشفاق چشتی’ جنرل سیکرٹری شیخ عمر سلطان اور ان کی پوری نومنتخب ٹیم خدمت کے جذبے سے سرشار ہے’ یہ لوگ گذشتہ کئی سالوں سے کسی عہدے کے بغیر لاثانی گارڈن کے رہائشیوںکی خدمت میں مصروف ہیں’ ہمیں یقین ہے نومنتخب عہدیداروں کی قیادت میں لاثانی گارڈن کے مسائل تیزی سے حل ہوں گے’ ہمارا ہرممکن تعاون ان کے ساتھ ہے’ ہماری جہاں بھی ضرورت ہو ہمیں بتائیں انشاء اللہ ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور آپ کے مسائل کو حل کروانے میں ایڑھی چوٹی کا زور لگائیں گے’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر اشفاق چشتی’ جنرل سیکرٹری شیخ عمر سلطان’ سینئر نائب صدر حاجی امتیاز نے لاثانی گارڈن کے رہائشیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہمیں یہ ذمہ داری سونپی’ انہوں نے کہا کہ کسی علاقہ یا کالونی کے مسائل حل کرنا کسی فرد واحد کا کام نہیں ہے یہ ٹیم ورک سے ہی ممکن ہو گا’ ہماری کوشش ہو گی ہم رہائشیوں کی مشاورت سے لاثانی گارڈن کے مسائل حل کریں’ انہوں نے کہا کہ لاثانی گارڈن کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے’ جنہیں حل کرنے کیلئے ہم آج سے ہی کمر کس لی ہے’ ہمیں یقین ہے کہ ہم ان مسائل کو اپنے دوستوں کی مدد سے بہت جلد حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں