دوموٹر سائیکل سوار راہ گیر سے قیمتی موبائل چھین کر فرار

گوجرہ(نامہ نگار)موٹر سائیکل سواردوافراد نے راہ گیر سے جھپٹا مار کر قیمتی موبائل چھین لیا۔کامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر297ج ب کامحمدا براہیم اپنے گائوں کی جانب جا رہاتھاکہ پیچھے سے آنیوالے موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے جھپٹا مار کر اس کا موبائل چھین لیااورملزمان کامیاب واردات کے بعد فرارہوگئے اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں