تیز رفتار رکشہ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ریسکیو زرائع کے مطابق جھنگ روڈ پر تیز رفتار رکشہ سائیکل سوار سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو عملے نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے زخمی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا، جہاں حالت تشویشناک ہونے پر اسے الائیڈ اسپتال فیصل آباد ریفر کیا گیا۔ تاہم راستے میں ہی وہ دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد ارشد کے نام سے ہوئی، جو محلہ نور پارک، گلی نمبر 2 کا رہائشی تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں