گھر پر قبضہ کرنے پر مقدمہ درج

گوجرہ(نامہ نگار)اہل خانہ کی عدم موجود گی میں تالے توڑ کر گھر پر قبضہ کر نے اور سامان توڑ پھوڑ کر نے والے کے خلاف قانون متحرک ہو گیا۔چک نمبر417ج ب کے محمد عدیل نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر اتے ہو ئے موقف اختیارکیاہے کہ وہ اپنے کام پر گیاہواتھاجبکہ اس کی اہلیہ اپنی بہن کے گھر گئی ہوئی تھی کہ اس کے مکان واقع آفتاب ٹائون میں محمد جمیل گھر کے تالے توڑ کر داخل ہوااور گھر کے سامان کی توڑ پھوڑ کر تے ہوئے اور قبضہ کی نیت سے گھر کو تالے لگادئیے اور دھمکی دی کہ اگر تالہ کھولنے کی کوشش کی توسنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں