گھر کے باہر سویا شخص اندھی گولی لگنے سے زخمی

گوجرہ(نامہ نگار)گھر کے باہر سویا60 سالہ شخص اندھی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر296ج ب کا60سالہ بشیر احمداپنے گھر کے باہر سویاہواتھاکہ اچانک اندھی گولی اس کی ٹانگ میں آلگی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کر دیاگیا جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے تھانہ سٹی پولیس گوجرہ مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں