ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی کے عرس پر محفل حسن قرآت

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)محفل حسن قرآ ت بسلسلہ عرس تقریبات مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی علیہ الرحمہ جامع مسجد حنفیہ مدن پورہ فیصل آباد میں مفسر قران، محقق دوراں پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی علیہ الرحمہ کے چوتھے سالانہ عرس مبارک کے سلسلہ میں انٹرنیشنل محفل حسن قرآ ت منعقد ہوئی۔ جس میں برادر اسلامی ملک مصر سے تشریف لائے ہوئے تین قرا حضرات نے شرکت فرمائی جن میں قاری محمود محمد غرابہ ، قاری مصطفی احمد ھجرس اور قاری محمد حسین الدمرداش شامل ہیں جبکہ پاکستان کے نامور قاری جناب غلام مصطفی نعیمی نے بھی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔ تقریب ے روح رواں پروفیسر محمد سلیم صدیقی تھے جن کے کاوشوں اور محنت سے یہ خوبصورت محفل انعقاد پذیر ہوئی۔ محفل میں شیخ علی رضا نقشبندی نے نعت پیش کرنے کا شرف حاصل کیا۔ اس بابرکت محفل میںلوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ دیگر معززین میں پروفیسر محمد ریاض قریشی ، پروفیسر ثاقب نجم ،پروفیسر سلمان یوسف ،پروفیسر ذیشان محمود، محمد نعیم صدیقی، محمد امجد قریشی ، پروفیسر محمد طاہر صدیقی ، قاری غلام فرید، اسد عباس رہنما پی ایم ایل، محمد مبین قریشی نے شرکت کی سعادت حاصل کی ۔ قرا ء حضرات نے خوبصورت لحن اور آواز میں قرآن مجید کی آیات کی تلاوت فرمائی جبکہ پروفیسر محمد سلیم صدیقی نے قرآن کی عظمت کے حوالے گفتگو کی۔ آخر میں مصری قرا ء نے ملکر عربی نعت پیش کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں