کمال آباد قبرستان میں مبینہ پولیس مقابلہ،ریکارڈ یافتہ ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ گلبرگ کے علاقہ کمال آباد قبرستان میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولیاں لگنے سے ریکارڈ یافتہ ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کے ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے زخچمی ڈاکو کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر کے اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گلبرگ سب انسپکٹر عدیل اکرم نے بتایا کہ وہ حسب معمول اے بی سی روڈ ناکہ لگائے تھے کہ اس دوران دو موٹرسائیکلوں پر چار مشکوک افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا تو مذکورہ موٹرسائیکلوں پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے کمال آباد قبرستان کی طرف بھگا دیں تو ایس ایچ او نے ریسکیو15 پر کال کرتے ہوئے ان کا تعاقب کیا، پولیس مقابلہ کی اطلاع ملتے ہی ایگل سکواڈ’ ایلیٹ فورس سمیت پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی تو ملزمان نے کمال آباد قبرستان میں چھپ کر پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ بھی کی۔ کچھ دیر بعد فائرنگ کا تبادلہ بند ہونے پر پولیس پارٹی نے سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم گولیاں لگنے سے مضروبی کی حالت میں پڑا تھا، جس کی شناخت ذیشان عرف شانی چٹا ولد ذوالفقار سکنہ 64 گ ب جڑانوالہ کے نام سے ہوئی۔ جسکو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت قابو کر کے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔ زخمی ڈاکو ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو 38مقدمات میں مطلوب تھا۔ جبکہ اس کے ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے۔ ایس ایچ او تھانہ گلبرگ عدیل اکرم کی سربراہی میں مختلف ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے فرار ہونیوالے ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں