فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اور سینئرسیاستدان رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو ترقی یافتہ بنانے اور نوجوان نسل کو ہنر مند اور مفید شہری بنانے کیلئے جدید تعلیم کے فروغ پر توجہ دینا ہو گی، آنے والا وقت مصنوعی ذہانت کا ہے لہٰذا ہر یونین کونسل کی سطح پر ایسے تربیتی سنٹرز قائم کئے جائیں جہاں ایف اے، بی اے یا مساوی ڈگر ہولڈرز نوجوانوں کے لئے تین ماہ کا فری کورس کروانے کا اہتمام کیاجائے تاکہ وہ اپنے گھر بیٹھ کر ڈالرز کما سکیں، انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین پر گذشتہ کئی سالوں سے عائد پابندی، انڈسٹری کی بتدریج بندش کے باوجود لاکھوں تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار ہیں لہٰذا انہیں راستہ دکھانے اور حکومتی سطح پر اقدامات لازم ہیں جیسا دیگر ترقی یافتہ ممالک میں ہے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ پرائیویٹ اداروں کے ذریعہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے ایسے پروگرام متعارف کروائے جو انہیں ٹریننگ دے سکیں حکومتی سطح پر پرائیویٹ اداروں کے ساتھ معاہدہ کر کے ہم نوجوان نسل کی بہتری کے اسباب پیدا کر سکتے ہیں رانا زاہد توصیف نے مزید کہا ہے کہ بدقسمتی سے اس وقت ملک میں 2کروڑ 60لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں یہ ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں لہٰذا حکومت کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ان کے بہتر اور سنہری مستقبل کے لئے اقدامات کرے۔ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے تعلیم کا فروغ اشد ضروری ہے۔




