کمالیہ(نامہ نگار)منشیات کی خریدو فروخت کرنیوالے ملزمان کے خلاف مقدمات درج ۔ تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں اے ایس آئی طاہر حسین نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم رمیض کے قبضہ سے 27لیٹر دیسی شراب برآمد کی ۔دوسرے واقعہ میں اے ایس آئی اختر حسین شاہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم الفت کے قبضہ سے 28شراب دیسی برآمد کی ۔تیسرے واقعہ میں سب انسپکٹر محمد ایاز سلیمان نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم آصف کے قبضہ سے دیسی شراب 28لیٹر برآمد کی ۔چوتھے واقعہ میں اے ایس آئی محمد رفیق نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سہیل کے قبضہ سے 25لیٹر شراب دیسی براے نوش و فروش برآمد کی جس پرچاروں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلیا گیا۔




