فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین مرکزی علماء کونسل و جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ مولانازاہد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اُمت مسلمہ کا دشمن ہے۔ دوحہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ دوحہ پر حملہ قطر کی علاقائی خود مختار و سلامتی کی خلاف ورزی ہے۔صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ فلسطین کیلئے سعودی عرب کی مخلصانہ کوششیں اور خدمات لازوال ہیں۔او آئی سی اور اُمت مسلمہ فلسطین کے مسئلے پر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر ایک آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں۔ اسرائیل کی طر ف سے فلسطینی عوام کی نسل کشی کی مذمت کی جائے۔




