سعودی عرب 2027 میں ریسل مینیا کی میزبانی کریگا

ریاض (سپورٹس نیوز) سعودی عرب نے کھیلوں اور تفریحی دنیا میں ایک تاریخی سنگ میل قائم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ 2027 میں عالمی ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بڑے شو ریسل مینیا 43 کی میزبانی کرے گا۔ یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ ریسل مینیا شمالی امریکہ سے باہر منعقد کیا جائے گا۔یہ اعلان سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی ال شیخ نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسل مینیا کو ریاض سیزن 2027 کا حصہ بنایا جائے گا، جو مملکت کا سب سے بڑا سالانہ تفریحی اور کھیلوں کا میلہ ہے۔ترکی ال شیخ نے اس فیصلے کو سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے تفریحی شعبے کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں