جمعیت اہلحدیث سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کیلئے کوشاں ہے،علامہ ہشام الٰہی ظہیر

جڑانوالہ(نامہ نگار) امیر جمعیت اہلحدیث جڑانوالہ کی وفد کے ہمراہ علامہ ہشام الہی ظہیر صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان سے ملاقات، سیلاب زدگان کے لیے فنڈ جمع کروایا۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری عبدلحفیظ انجم امیر جمعیت اہلحد یث جڑانوالہ کی وفد کے ہمراہ علامہ ہشام الہی ظہیر صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان سے ملاقات جس میں سیلاب ذدگان کا فنڈ جمع کروایا۔وفد میں حافظ احسان گجر،قاری فاروق شاکر،عثمان گجر ِ، اعظم پرویز شامل تھے۔ اس موقع پر شرکا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان اس وقت کھلے آسمان تلے دن رات گزرنے پر مجبور ہیں۔مخیر حضرات کو بھی چاہیے کہ سیلاب سے متاثرین کیلئے رقم یا ضروری سامان کے ذریعے مدد کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں