ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر ‘موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ڈرائیور فرار

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار) رجانہ روڈ بائی پاس پر ریت والی ٹریکٹر ٹرالی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک شخص موقع پر جانبحق ہو گیا، جانبحق شخص کی شناخت محمد یاسین ولد محمد یوسف سکنہ چک نمبر 674/15گ ب کے نام سے ہوئی ہے، حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں