مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی

گوجرہ ( نامہ نگار) موٹر سائیکل سواروں نے نوجوان کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر315ج ب کاعابد حسین اپنے ڈیرہ سے موٹر سائیکل پر سوار گھر کی جانب جا رہاتھاکہ راستہ میں گائوں کا اسامہ اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ مسلح آگئے جنہوں نے اس پر فائرنگ کر دی ہے جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور ملزمان موقع سے فرارہوگئے ۔زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے ۔تھانہ صدر پولیس گوجرہ ملزمان کی تلاش میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں