میٹروں سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنیوالے مقدمات کی زد میں آگئے

گوجرہ ( نامہ نگار) فیسکو ٹا سک فورس نے میٹرو ں سے ڈا ئریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر نے وا لے متعدد افراد کے خلا ف مقدمات درج کروا دیئے ۔ فیسکو ٹاسک فورس کو اطلا ع ملی کہ عبداللہ سٹی نوا ں لا ہور کا رہائشی الیکٹریشن بلا ل مختلف لوگو ں کے میٹرو ں کی تاریں ڈا ئریکٹ لگا کر بجلی چوری کروانے میں مصروف ہے، چک نمبر 246 گ ب کے بشیر احمد اور ذیشا ن علی ، حبیب سٹی گوجرہ کا محمد نعیم ، چک نمبر 310 ج ب کا رب نواز اپنے اپنے میٹرو ں سے ڈا ئر یکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر نے میں مصروف ہیں جس پر فیسکو کی ٹیمو ں نے چھا پے مار کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا اور تھا نہ نوا ں لاہور ، تھانہ صدر اور تھا نہ سٹی کو تحریری طور پر آ گا ہ کردیا جنہو ں نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں