حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ ہسپتال انتظامیہ نے نعش ورثاء کے حوالے کردی۔بتایا جاتا ہے 373گ ب کے 22سالہ نوجوان بلال ولد عمر دین بیروزگار تھا جس کی وجہ سے گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ گذشتہ رو زبھی کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والے گولیاں نگل لیں۔ اہل خانہ نے علم ہونے پر سول ہسپتال پہنچایا۔ جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سر توڑکوشش کی۔ لیکن دوران علاج وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں