اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان میں پہلی بار ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔دفتر اور آن لائن شکایتی پورٹل بھی قائم کردیا گیا ہے’وزیرتجارت جام کمال نے کمیشن کو کاروباری برادری کے لیے امید کی کرن اور ملکی تجارت کے لیے تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کاروباری طبقے کے لیے شفاف، تیز اور موثر بااختیار نظام پاکستانی اور بیرونی کمپنیوں کے درمیان تنازعات کے حل میں نیا باب ثابت ہوگا۔ جام کمال کا کہنا تھا کہ منصوبہ پچھلے 10سال سے کاغذوں پر موجود تھا لیکن بدقسمتی سے اب تک اسے عملی جامہ نہیں پہنایا جاسکا تھا۔




