قطر پر حملہ’ٹرمپ کا اسرائیل کو انتباہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے حوالے سے اسرائیل کو محتاط رہنے کا پیغام دیدیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناہے کہ قطر کے ساتھ خاص تعلقات ہیں ،امیر قطرعظیم رہنما ہیں، قطر کے حوالے سے اسرائیل کو بہت محتاط رہنا ہوگا، انہیں حماس کے بارے میں کچھ کرنا ہے ،لیکن قطر امریکا کا اچھا اتحادی ہے اور بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناہے کہ روس پرپابندیاں لگانے کے لیے تیار ہیں، یورپ کو بھی امریکاکے مطابق اقدامات کرناہوں گے،امریکا نہیں چاہتاکہ یورپ روس سے تیل خریدے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں