کتے کو بچاتے نوجوان موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق

گوجرہ(نامہ نگار)کتے کو بچاتے ہو ئے ٹکر لگنے سے 45سالہ موٹر سائیکل سوار جاں جبکہ ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر367ج ب کا45سالہ طارق محموداپنی موٹر سائیکل پر سواراپنے دوست عثمان کے ہمراہ شہر سے گائوں واپس جا رہے تھے کہ راستہ میں اچانک موٹر سائیکل کے آگے کتا آگیا جس کو بچاتے ہوئے موٹر سائیکل بے قابو ہو کر کتے سے جا ٹکرائی اور وہ دونوں موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گئے ۔جبکہ طارق شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔شدید زخمی عثمان کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے متوفی کی نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں