وزیر اعظم شہباز شریف قطر پہنچ گئے

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیر اعظم محمد شہباز شریف دوحہ میں منعقد ہونے والی ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے قطرپہنچ گئے۔ پاکستان کے شراکت پر بلایا گیا یہ سربراہی اجلاس، دوحہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں اور فلسطین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کے تناظر میں بلایا گیا ہے۔او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت اور حکومتوں اور اعلیٰ حکام کی سربراہی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور قطر اور دیگر علاقائی ریاستوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔ یکجہتی اور علاقائی اتحاد کے لئے وزیراعظم نے 11ستمبر 2025کو دوحہ کا دورہ کیا اور قطر کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور مشرق وسطی میں امن و استحکام کے لیے قطری قیادت سے ملاقات کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں