سی سی ڈی صدر سمندری ڈویژن نے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی برآمد کرلئے

سمندری (بیورو چیف) سی سی ڈی صدر ڈویژن نے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی برآمد کر لیئے اہل دیہہ خوشی سے نہال دیہاتیوں نے بھنگڑے ڈالے اور سی سی ڈی پر کرنسی نوٹ نچھاور کرتے ہوئے سی سی ڈی کے حق میں نعرے بازی کی تفصیلات کے مطابق چک نمبر 208 گ ب سے زمیندار کے ساڑھے چار لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری ہو گئے جو سی سی ڈی صدر ڈویژن کی انتھک محنت اور کوشش سے چوروں کو گرفتارکر کیان کے قبضہ سے مسروقہ مویشی برآمد کرکے متعلقہ شخص کے سپرد کر دیئے اس موقع پر اہل علاقہ نے سی سی ڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بھنگڑے ڈالے سی سی ڈی زندہ باد کے نعرے لگائے اور سی سی ڈی اہلکاروں پر نوٹ نچھاور کیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں