سیلاب زدگان کی امداد میں کوتاہی نہ برتی جائے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسا م علی وڑائچ نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی ریلیف اور امداد میں کوتا ہی نہ برتی جائے ۔ حکومت کی طرف سے صرف اگست کے بجلی کے بل معا ف کرنا ناکافی ہیں۔ریلیف پیکج کو آ ئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط کرنا بھی قابل مذمت اور قومی خود مختاری پر سوالیہ نشان ہے ۔ کیا حکومت اتنی بے اختیار ہو چکی ہے کہ آئی ایم ایف سے ا جا زت لے کر عوام کیلئے بجلی کے بل معا ف کر سکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ صرف بجلی کے بل ہی نہیں متاثرہ علاقوں میں کسانوں کا آبیانہ قرضے اور زرعی انکم ٹیکس معاف کیا جائے کسانوں کو کھاد بیج اور مویشیوں کے لئے چارہ بھی مفت فراہم کیا جائے حکومت کی طرف سے جامع پیکج کا اعلان کیا جائے جو صرف الفاظی نہ ہو بلکہ اس میں عملی اقدامات بھی ہوں ۔ انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے ۔ سیلاب پر سیاست کرنے کی بجائے تمام سیاسی مذہبی جماعتیں قومی و ملی جذبے کے ساتھ متاثرین کی بحالی کا کام یقینی کریں تاکہ متاثرین کی جلد بحالی ممکن ہو سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں