نوجوان نسل کو نشہ سے بچانا سب کی ذمہ داری ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انسداد منشیات کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف روک تھام اور آگاہی کے حوالے سے ایک سیمینار گورنمنٹ گریجوایٹ ایسوسی ایٹ کالج تاندلیانوالہ میں منعقد ہوا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈی ایچ کیو ہسپتال IIپروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر تھے، انسداد منشیات فورس کے انسپکٹر نعمان، آمنہ اکرم جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات، عامر پرویز سوشل ویلفیئر آفیسر تاندلیانوالہ، محمد پرویز، محمد افضل جلندھری اور ڈاکٹر حبیب الرحمن یزدانی سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات معاشرے کے لئے زہرِ قاتل ہیں اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں آگاہی پروگرامز وقت کی اہم ضرورت ہیں تاکہ نوجوانوں کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کیا جا سکے اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے۔سیمینار میں طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی اور منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں