پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم کی گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس /پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر 3، افرا د کو موقع سے گرفتار کرا دیا۔ انہوں نے جھنگ روڈ،رحمانیہ روڈ، گلفشاں کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔اس دوران اشیائے ضروریہ خصوصا آٹا،روٹی،پھل و سبزی، چکن اور کریانہ کی قیمتوں کی چیکنگ کے لئے 45انسپکشنز کی گئیں۔گرانفروشی پر دکانداروں کو مجموعی طور پر 30ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ ایک ایف آئی آر کا اندراج بھی کرایا گیا۔انہوں نے دکانوں پر نرخناموں کی موجودگی بھی چیک کی اور واضح کیا کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف قانون پوری طرح متحرک ہے لہذا خلاف ورزی سے باز رہا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں