سرویکل کینسر سے بچاؤ کیلئے قومی ویکسی نیشن مہم شروع

جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کی سربراہی میں (صحت مند بیٹی صحت مند گھرانا) عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے سرویکل کینسر سے بچائو کیلئے قومی ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا’ مہم 15 ستمبر سے شروع ہونے والی کینسر سے بچائو کی مہم 25 ستمبر تک جاری رہے گی،تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے ملک بھر کی طرح جڑانوالہ میں بھی سرویکل کینسر سے بچائو کی قومی ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جو 15 ستمبر سے شروع ہو کر 25 ستمبر تک جاری رہے گی اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ،ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر جعفر فوکل پرسن عابد علی نظامی نے باقاعدہ طور پر بچیوں کو انجکشن لگا کر مہم کا آغاز کر دیا ہے، ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر اور اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے شروع ہونیوالی سرویکل کینسر سے بچائو کی قومی ویکسینیشن مہم کے دوران 9 سال سے 14 سال کی عمر تک کی تمام بچیوں کو (ایچ پی وی)سرویکل کینسر سے بچائو کی ویکسین مفت لگائی جائے گی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے عوام الناس میں آگاہی پیدا کی جائے گی تاکہ تمام والدین اپنی بچیوں کو کینسر سے بچائو کی ویکسین ضرور لگوائیں سکولز و کالجز میں بچیوں کو کینسر سے بچائو کیلئے ویکسین بارے شعور پیدا کیا جائے گا میٹنگ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد نے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور کہا کہ سرویکل کینسر سے بچائو کی قومی ویکسینیشن مہم کو ہر صورت کامیاب بنانے کیلئے تحصیل بھر میں کامیاب بنایا جائے گا اس سلسلہ میں محکمہ صحت کے ملازمین کو ڈیوٹیاں سونپ دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں