ملاں پور میں فلڈلائٹ کبڈی ٹورنامنٹ 16-17ستمبر کو ہوگا

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) ملانپور میں کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد,نامور کھلاڑیوں کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق ملانپور کی سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے فلڈ لائٹ کبڈی ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے جس میں کبڈی کے نامور کھلاڑی شرکت کریں گے، ملانپور میں یہ چھٹا کبڈی ٹورنامنٹ 16اور 17ستمبر کو ہو گا جس میں فائنل جیتنے والی ٹیم کو 30ہزار روپے بمعہ ٹرافی اور دوسرا انعام 20ہزار روپے بمعہ ٹرافی دی جائے گی سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں کو فی کس 5 ہزار روپے ٹی اے/ڈی اے دیا جائے گا۔ اسپورٹس کمنٹیٹر رانا افضل ساگر ,معروف اسٹیج سیکریٹری ملک محمد یعقوب اور ملک محمد سعید خصوصی شرکت کریں گے، انتظامیہ غلام عباس، رضوان گجر,فیض گجر اور دیگر کا کہنا ہے کہ 77ملان پور میں ہونے والا فلڈ لائٹ کبڈی ٹورنامنٹ شائقین کیلئے ایک شاندار میلہ ہو گا جس کا مقصد نوجوانوں میں کھیل کا شوق پیدا کرنا اور میدان آباد کرنا ہے تاکہ نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں