12سالہ لڑکا سوئمنگ پول میں ڈوب کر چل بسا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ گھونہ میں 12سالہ لڑکا سوئمنگ پول میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی’ 196 رب گھونہ کے رہائشی بوٹا مسیح کا 12سالہ بیٹا آکاش مقامی سوئمنگ پول پر گیا جو کہ کافی عرصہ سے بند تھا اور سوئمنگ پول میں بارشوں کا پانی جمع تھا تو اس نے سوئمنگ پول میں نہانے کیلئے چھلانگ لگائی تو وہ پول میں ڈوب گیا، علم ہونے پر اہل خانہ نے فوری طور پر آکاش کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لائے جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔ تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں