شہباز شریف اور ٹرمپ کی ملاقات 25ستمبر کو متوقع

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے25 ستمبر کو متوقع ملاقات ہوگی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ملاقات وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ کے دوران متوقع ہے ذرائع کے مطابق ملاقات قطر اور سعودی عرب کی مشاورت، تائید اور حمایت سے ہوگی، ایجنڈے میں قطر پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پر بات ہوگی۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں اورپاک بھارت صورتحال زیربحث آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں