سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار

کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت تیزی کیساتھ کاروبار کا آغاز ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روزپاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کیساتھ کاروبار شروع ہوا ہے، جہاں مارکیٹ میں ایک لاکھ 56ہزار پوائنٹس کی حد بحال بھی ہوگئی۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شرح سود برقرار رہنا توقعات کے مطابق رہا،کمپنیز کے اچھے مالی نتائج مارکیٹ کو آگے لے جائیں گے۔ اے کیڈی سیکیوریٹیز کیمطابق دسمبر 2025تک مارکیٹ 165000پوائنٹس کا سنگ میل عبورکرسکتی ہے، اسٹاک ایکسچینج میں کے الیکٹرک کے رینٹل شارٹ ٹرم سکوک بانڈ لانچ کردیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں سکوک بانڈ کی لانچنگ تقریب سے کے الیکٹرک کیسی ای او مونس علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریعہ کمپلائنٹ بانڈ میں عام انویسٹرز سرمایہ کاری اسلامی اصولوں پر انویسٹمنٹ کرسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں