ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں23فیصد اضافہ

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب کے محفوظ پنجاب میں لائسنس کی فراہمی میں تیزی، ڈی آئی جی ٹریفک کی سربراہی میں لائسنس کے اجرا میں حیرت انگیز اضافہ۔گزشتہ سال کی نسبت سال 2025میں ریگولر لائسنس کی اجرا میں 23فیصد اضافہ ہوا، رواں سال19لاکھ 77 ہزار سے زائد شہریوں کو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس جاری ہے۔بغیر ڈرائیونگ لائسنس کریک ڈان سے ڈرائیونگ لائسنس کے تناسب میں اضافہ ہوا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے احکامات پر لائسنس ڈلیوری کو بہتر بنایا گیا ، ایجوکیشن یونٹ ،انفورسمنٹ سے شہریوں میں لائسنس کی افادیت کو اجاگر کیا گیا، صوبہ بھر میں لائسنس لیں اور گاڑی چلائیں کے سلوگن کو یقینی بنا رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں