دنیا کا مہنگا ترین نمک

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) نمک ہر کھانے کا لازمی جز ہے یوں کہیں کہ اس کے بنا کوئی بھی ڈش مکمل نہیں، کچن کے دیگر مصالحہ جات کے مقابلے کم قیمت بھی نمک کو کچن کا سب سے سستا جز بناتی ہے ۔عام سے بڑی مارکیٹ تک نمک کے ایک پیکٹ کی 20سے 50روپے تک ہے لیکن کیا آپ نے کبھی ایسا نمک سنا ہے جس کی ایک کلو کی قیمت ہزاروں میں ہے بلکہ 30ہزار روپے؟جی ہاں ! آج کی اس رپورٹ میں ہم آپ کو دنیا کے مہنگے ترین نمک سے متعلق بتاتے ہیں۔دنیا کا سب سے مہنگا نمک کورین بانس سالٹ کے نام سے جانا جاتا ہے یہ نمک سفید رنگ کا ہوتا ہے تاہم اسے عام سمندری نمک کے برعکس منفرد طریقہ استعمال کرتے ہوئے تیار کیا جاتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس نمک کی تیاری کیلئے سب سے پہلے سمندری نمک کو بانس کی لمبی لاٹھیوں میں بھر کر مٹی سے ڈھانپ دیا جاتا ہے جس کے بعد اس نمک کو بھٹی میں9 مرتبہ 800 C سے 1500 C کے درجہ حرارت پر بھونا جاتا ہے ، ہر بار بانس اور مٹی کی نئی تہوں سے بھرا جاتا ہے ۔زیادہ گرمی کی وجہ سے نمک ٹھنڈا اور ٹھوس ہونے سے قبل پگھل کر مائع کی شکل اختیار کرلیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس نمک کو تیار کرنے میں تقریبا 45 سے 50 دن لگتے ہیں۔زیادہ بھوننے کی وجہ سے نمک کے اندر موجود معدنیات اور ادویاتی خواص طاقتور ہوجاتے ہیں اس نمک کے ضروری معدنیات میں آئرن، کیلشیئم، پوٹاشیم اور میگنیشیم شامل ہیں جو سمندری نمک میں شامل نہیں ہوتے۔انہی تمام خصوصیات کی وجہ سے اس نمک کو دنیا کا مہنگا ترین نمک تسلیم کیا جاتا ہے۔بھارت میں اس نمک کی قیمت 30,000 بھارتی روپے فی کلوگرام ہے جب کہ بین الاقوامی سطح پر ایک کلو نمک کی قیمت تقریبا 347 ڈالر سے زائد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں