سندھ کے علاقہ کنڈیارو میں سیلاب سے تباہی

لاہور (بیوروچیف) جنوبی پنجاب میں سیلاب تباہی کی نئی داستانیں چھوڑ گیا ، گھر، مال مویشی، فصلیں تباہ ہوگئیں، ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے،دریائے سندھ میں درمیانے درجے کاسیلاب، کنڈیارو میں کئی بند ٹوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب میں سیلاب تباہی میں تباہی کے بعد دریائے سندھ میں درمیانے درجے کاسیلاب ہے، کنڈیارو میں کئی بند ٹوٹ گئے،پانی تیزی سے دیہاتوں میں داخل، فصلیں ڈوب گئیں ۔گاں غلام نبی بروہی میں کئی فٹ پانی جمع،زمینی رابطہ منقطع ہوگیا،5 سے زائد دیہاتوں کے مکینوں کی اپنی مدد آپ نقل مکانی جاری, کچھ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، دیہاتوں میں پانی داخل ہونے سے علاقہ مکینوں کے گھروں کا سامان بھی ڈوب گیا۔دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال کے باعث مورو کے کچے میں 5دیہاتوں میں پانی داخل ہو گیا ،علاقہ مکینوں کی اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی جاری ہے ۔ سیلابی پانی دیہاتوں میں داخل ہونے سے اطراف میں فصلیں تباہ ہو گئیں ۔ عارف والا میں دریائے ستلج میں پانی میں کم ہونے کے بعد بھی متاثرین کی مشکلات کم نہ ہوئیں۔ فصلیں برباد ہونے سے پریشان کسان حکومتی امداد کیمنتظر ہیں۔ قبولہ میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر فصلوں کے نقصانات ،جمع پونجی سیلاب میں بہہ گئی۔کسان مالی مشکلات کا شکار ہیں ۔ دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی کے بعد بہاولپور کی دریائی تحصیلوں میں پانی کی سطح کم ہونے لگی مگر اب بھی بعض مقامات پر کئی کئی فٹ پانی موجود ہے،دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی آنے کے باوجود اوچ شریف، تحصیل خیرپورٹامیوالی، تحصیل صدربہاولپور میں درجنوں بستیاں بستور زیرآب ہیں ۔ قادر آباد کے علاقے میں سرکاری سکول کی عمارت میں 5 فٹ پانی بھرا ہوا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں سے سیکڑوں افراد کو ریلیف کیمپ منتقل کردیا گیا ہے، سیلاب میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعیکھانے کی فراہمی جاری ہے۔ دوسری جانب دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی کے بعد بہاولپور کی دریائی تحصیلوں میں پانی کی سطح کم ہونے لگی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں