پی ٹی وی ورلڈکی ری لانچنگ

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹیلی ویژن کے انگریزی چینل کی ری لانچنگ کر دی ۔پی ٹی وی ورلڈ کواب پاکستان ٹی وی کا نیا نامدیا گیا ہے جو انگریزی زبان میں عالمی دنیا میں حکومت پاکستان کا موقف پہنچائے گا،پاکستان ٹی وی کے قیام کا مقصد بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور دفاع کرنا ہے ۔پاکستان ٹی وی عالمی دنیا اور بالخصوص خطے کی بدلتی صورتحال پر خبریں، تجزیے اور اہم معلومات دے گا،یہ چینل حکومتی پالیسیوں اور ریاست پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر لانے میں اہم کرداراداکرے گا.وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹی وی کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا،انہوں نے اس موقع پر انگریزی چینل پر اپنا خصوصی انٹرویو بھی ریکارڈ کروایا،پاکستان ٹی وی وزارت اطلاعات پی ٹی وی کی سربراہی میں کام کرے گا،پاکستان ٹی وی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو بھی بھرپور طریقے سے لانچ کیا گیا ہے،سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پربھی پاکستان ٹی وی اپنی بھرپور نمائندگی کرے گا۔وزیراعظم نے وزرا اور حکومتی ترجمانوں کو پاکستان ٹی وی میں بھرپور نمائندگی کی بھی ہدایات کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں